کتاب سفرنامہ سکردو
مصنفہ مزملہ شفیق Muzzammila Shafique
نوعیت کتاب :سفرنامہ
بہت خوب صورت سفرنامہ مزملہ صاحبہ اور انکی 4 دوستوں کا تن تنہا۔۔ یعنی کسی "مرد" کے بغیر کہ جب شاید یہ ایک اور زیادہ عجوبہ تھا کہ ارے اکیلی ہی چل پڑی یہ واقعہ2003 کا ہے ۔۔ پاکستان کے شمال کی طرف گامزن پانچ خواتین اور سکردو کے قرب و جوار میں موجود وادیوں کی کوہ نوردی قراقرم کے طلسم سے گزر کر جنت نظیر نظاروں میں گم ہوجانا ۔۔۔۔ سچ بات ہے یہ سفر بھی میرے دل کے اتنا قریب رہا کہ کئ جگہ پتہ نہیں کیوں میں زارو قطار روئ بھی۔۔۔ شاید یہ پاگال پن ہے یا عشق کی انتہا کہ جب آپ کے عشق کا بھی ذکر ہو تو آپ خود پر قابو نہ پا سکیں۔۔۔ اور تب اور زیادہ محسوس ہوتا ہے جس کا زکر مزملہ نے بھی کیا کہ کسی محبوب سے آپکا ملنا اتنا ہی مشکل لگتا ہے جتنا اوروں کا اس تک آسانی سے رسائ حاصل کر لینا تب یہ جو دل ہے تو یہ دھاڑیں مار کر روتا ہے ساتھ آنکھوں کو بھی رلاتا ہے اور یہ سب اس سفر نامے کو پڑھ کر اور زیادہ رونما ہوا کہ شاید اس میں نسوانیت کا ذکر ہے تو اور زیادہ اثر کر گیا۔۔ بے حد دلچسپ اور جہاں ضروری خیال ہوا تو معلومات کے ساتھ مزملہ شفیق نے بہت عمدہ انداز سے انگلی تھامی کہ میں اسے ختم کر کے ہی فراغت میں آئ ۔۔۔ اور پہلی تو حیرت ہوئ تھی کہ ارے یہ تو اپنی مزملہ شفیق ہیں ہماری ساتھی ریڈرز ورلڈ میں اور پھر بزم ادب میں ۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ اس کتاب سے سب کو لطف لینا چاہیۓ۔۔۔ 2003 سے اب تک پاکستان کے شمال میں بہت کچھ بدلا ہوگا لیکن کافی کچھ ویسا ہی ہے تو اس میں قدامت زیادہ محسوس نہیں ہوگی قاری کو پڑھتے ہوۓ۔۔۔
تو ان نڈر پانچ کی داستان آپ بھی جانیئۓ اور پڑھیے اگر آسانی سے میسر آجاۓ ۔۔ فیروز سنز پبلشر ہیں اس کتاب کے۔۔۔
